لاہور(خبرنگار) عید الفطر پر سیر وتفریح کی غرض سے شہریوں کی کثیر اتعداد نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کیا۔ ٹکٹوں میں اضافے کی شکایت کے باوجود عید کے تین روز میں کم وبیش ایک لاکھ شہریوں نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر شیخ زاہد نے جنگ کو بتایا کہ چڑیا گھر کی ٹکٹس میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ ایکوریم،ریپٹائل ہاؤس اور دیگر ایسی ہی سہولیات کے لیے مختلف پیکجز پچاس فی صد رعایت پر متعارف کروائے گئے تھے جس کی غلط تشہیر ہو گئی۔ عید کے پہلے روز 18 ہزار سے زائد سیاحوں نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کیا۔ جبکہ دوسرے دن 35 ہزار اور تیسرے دن 45 ہزار سے زائد سیاحوں نے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔