• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمتی کوششیں دو چند کرنیکی درخواست، ذرائع

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) عمران نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مفاہمت کے لئے گنڈاپور کو کوششیں دو چند کرنے کی درخواست کر دی،علی امین نے ’اعلیٰ ترین ‘ ملاقاتوں کے بارے میں بانی پر واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ان پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں ، بانی کا تحریک انصاف کی قیادت کے بارے میں مایوس کن لہجہ، گنڈاپور کو صوبائی کابینہ میں توسیع و تطہیر کی چھوٹ مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے خاص معتمد خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مفاہمت کے اپنی کوششوں کو دوچند کرنے کی درخواست کردی ہے۔ 

بدھ کو یہ درخواست اس وقت کی گئی جب علی امین نے اپنے خصوصی معاون بیرسٹر محمد علی سیف کے ہمراہ جیل میں اس سے ملاقات کی تھی ڈھائی گھنٹے سےزیادہ دیر تک آزادانہ ماحول میں جاری رہنےو الی اس ملاقات میں خصوصی ذرائع کے مطابق عمران نے اپنی تحریک انصاف کے رہنمائوں کے بارے میں مایوس کن لہجہ اختیار کئے رکھا۔ وزیراعلی سے عمران نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ 

باور کیا جاتا ہے کہ علی امین نے اپنی اعلی ترین ملاقاتوں کے بارے میں عمران پر واضح کردیا کہ اسٹیبلشمنٹ اس پراعتماد کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جبکہ امریکا سے آیا چار رکنی وفد بھی متعلقہ حکام کو یقین دہانیاں کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ عمران نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ وہ متعلقہ حکام پر واضح کردے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پاکستان کےمفاد میں چلوں گا۔ 

عمران مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مفاہمت کے ضمن میں زیادہ پرامید نہیں تھا اس بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی اس ملاقات کےنتیجے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر سلیم سواتی کے حوالے سے اعظم سواتی کا پیغام غلط نکلا عمران نے گنڈاپور سے کہا کہ وہ دونوں کے درمیان صلح صفائی کرائے۔

اہم خبریں سے مزید