واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےگزشتہ روز اپنے ٹیرف کے حملے سے آنے والے صدمے کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ عالمی منڈیوں کے گرنے کے باوجود امریکی معیشت بہت مضبوط ہو گی۔وال اسٹریٹ کی ٹریڈنگ کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پرپوسٹ کیا کہ آپریشن ختم ہو گیا! مریض زندہ رہا، اور شفایاب ہو رہا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی یہ ہے کہ مریض پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، بڑا، بہتر، اور زیادہ لچکدار ہو گا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے بھی امریکی منڈیوں کو یقین دہانی کی کوشش کی،انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ آج وال اسٹریٹ پر میں سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ صدر ٹرمپ پر بھروسہ کریں،وہ ایک ایسے صدر ہیں جو اپنے ثابت شدہ معاشی فارمولے کو دوگنا کر رہے ہیں ۔