کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش کے عبوری رہنما محمدیونس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بنگلا دیش سے مفرور ہونیوالی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی وزیراعظم مودی اور بنگلادیش کےعبوری رہنما محمد یونس کی بینکاک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر محمد یونس نے مودی سے بنگلا دیش سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔