کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں امن و امان کی بحالی اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کیلئے ایف ائی اے کے 9 نئے تھانے قائم کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے تحت پہلے سے قائم 9 چیک پوسٹس کو تھانوں کا درجہ دیا گیا۔ کے پی کے میں کرم ایجنسی میں دو چیک پوسٹ گاوی اور انزارکئی کو تھانوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں چار بان، نور وہاب، بربچہ اور راجے کے نام سے تھانے بنا دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں غزنی اور قمر دین کاریز کے نام سے ایف آئی اے کے دو تھانے قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع پنجگور میں پراگ کوہ کے نام سے ایف آئی اے کا ایک تھانہ قام کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان بھر سے ایف آئی اے کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد کو بلوچستان ٹرانسفر کیا گیا تھا۔