اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) سی پیک کے تحت زرعی تعاون سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس 22 اپریل کو بیجنگ میں ہو گا جس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد چین روانہ ہوگا، 300پاکستانی زرعی ماہرین کی پہلی کھیپ 15 اپریل کو جدید زرعی تربیت کیلئے چین روانہ کی جائیگی، اپریل کے دوران تین اہم مشترکہ ورکنگ گروپوں صنعتی تعاون، گوادر اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے اجلاس بھی ہونگے ،سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت ہوا ، اجلاس کو بتایا گیاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی قیادت میں ماہرین پر مشتمل ایک وفد رواں ماہ چین کا دورہ کریگا تاکہ قراقرم ہائی وےمنصوبے کے عملی مراحل کو حتمی شکل دی جا سکے، وزارت خوراک و زراعت کےحکام نے آگاہ کیا کہ 300 پاکستانی زرعی ماہرین کی پہلی کھیپ 15 اپریل کو جدید زرعی تربیت کیلئے چین روانہ کی جائیگی۔