• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا صرف اپنے مفاد میں پاکستان کو اہمیت دیتا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے رابطے اور گفتگو پاکستان کے لیے مثبت پیشرفت ہے؟ ماہرین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سے رابطوں کو مختلف زاویوں سے دیکھا۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی، فخر درانی اور سلیم صافی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سے حالیہ رابطوں کو مفادات سے جڑی سیاست قرار دیا ہے۔ امریکہ صرف اپنے مفاد میں پاکستان کو اہمیت دیتا ہے شراکت داری برابر کے ممالک میں ہوتی ہے ۔ہم صرف ضرورت کے وقت یاد آتے ہیں۔ شریف اللہ کی گرفتاری پر ٹرمپ کا شکریہ اسی مفاد کی مثال ہے۔ سلیم صافی نے کہا کہ فون کال معمول کی بات ہے پاکستان کو غیر معمولی اہمیت نہیں دی جا رہی، اصل چیلنج مستقبل میں چین سے تعلقات پر آئے گا کیونکہ ٹرمپ ٹیم سخت چین مخالف ہےجبکہ تجزیہ کار ریما عمر کہا کہ امریکہ کی بدلتی پالیسیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید