• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں خودکشی کے واقعات ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگے

اسلام آباد (قاسم عباسی) گلگت بلتستان میں خودکشی کے واقعات ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، کیونکہ ان کی تعداد گزشتہ سات برسوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اگر 2023 کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو یہ تعداد دو گنا ہو چکی ہے۔ زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ 2020 سے 2023تک گلگت بلتستان میں خودکشی کے واقعات میں جو کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا، وہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ سال 2024 میں رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 89 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ 2023 میں رپورٹ ہونے والے 44 کیسز کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں سال 2023 کے دوران خودکشی کے کل 44 واقعات رپورٹ ہوئے، جو کہ 2022 کے مقابلے میں تقریباً نو فیصد کم تھے۔ سال 2021 میں خودکشی کے 58 واقعات رپورٹ ہوئے، جو کہ 2020 کے مقابلے میں تقریباً سات فیصد کم تھے۔
اہم خبریں سے مزید