کراچی (جنگ نیوز) مینز سینئر والی بال چیمپئن شپ میں نیوی، ایئر فورس اور واپڈا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پنجاب اور پی او ایف کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ایونٹ کے تمام مقابلے ”جیوسوپر“ براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اَپ مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان کے نور زمان فائنل فور میں پہنچ گئے ہیں۔ حمزہ خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملیشیا کے راج چندرران، مصر کے الٹور کی بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ویمنز ایونٹ میں نمبر 2، مصر کی مالک کا فخے کو اَپ سیٹ شکست ہوئی۔