کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ نامعلوم ملزمان کے حملے میں زخمی ہو گئے۔واقعہ ڈسٹرکٹ سٹی کے تھانے کے میٹھادر کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ سٹی اسٹیشن کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے باہر پیش آیا۔عامر وڑائچ کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ 6 لوگوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ 6 کینال کے معاملہ سے ہم کبھی بھی پیچھے نہیں ہوں گے اور ان کو چھ کینال بند کرنا پڑیں گے۔ہمارا 12 اپریل کو آل پاکستان کنونشن ہے اسے بھی جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر 72 گھنٹے میں چھ کینال بند نہیں کیے گئے تو ہم پنجاب بارڈر بھی بند کریں گے اور ریلوے ٹریک بھی بند کریں گے۔