• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کی پارلیمان محروم طبقات کیلئے آواز بلند کریں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی پارلیمان محروم طبقات کیلئے آواز بلند کریں ،فلسطینی مظلوم عوام کا قتل عام اور نسل کشی کی جارہی ہے یہ انسانیت اور خاص طور پر اسلام کیخلاف جنگ ہے انھوں نے تاشقند، ازبکستان میں غیر جانبدار ممالک( (NAM کے پارلیمانی نیٹ ورک (NAM-PN) کی چوتھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا بنڈنگ اصولوں کے ساتھ بھر پور عزم کا اظہار کیا اورعالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پارلیمانی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غیر جانبدار ممالک کے رکن ممالک سے منصفانہ عالمی اقتصادی پالیسیوں،تنازعات کے پرامن حل اور جامع ترقی کے لیے اپنا بنیادی کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے پارلیمان نہ صرف قانون سازی کریں۔
اہم خبریں سے مزید