کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے مقبول ترین لیگ پی ایس ایل میں اس بار نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے،پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ اور مقبول ترین لیگ پی ایس ایل میں اس بار نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔ پی ایس ایل میں آٹو نو بال کا پتہ لگانے والی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پچھلے ایڈیشنز میں ایم او ٹی کے فیچرز کو قبول کیا تھا، پی ایس ایل 10 میں ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور قدم بڑھایا گیا ہے جس میں میچ آفیشلز کی ٹیکنالوجی کا مکمل نفاذ ہو گا، آٹو نو بال کا پتہ لگانے اور براہ راست امپائر کمیونیکیشن سے لے کر ڈی آر ایس اور اننگز کے ٹائمرز تک، میچ لاگنگ اور ریئل ٹائم ملٹی اینگل ری پلے، اس ایڈیشن کے ہر میچ میں ایک جامع ٹیک حمایت یافتہ آفیشل ایکو سسٹم کے ساتھ کام کرے گا۔