کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گل فیروزہ 28 ، شوال ذوالفقار16 جبکہ عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 14 ، 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 ، ڈیانا بیگ نے 11 رنز اور رامین شمیم نے پانچ رنز سے کر دو، دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دریں اثناء بنگلہ دیش، آئرلینڈ،ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی کوالیفائر کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔