کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون سے قبل پاکستان کے تین کھلاڑی نئے سنگ میل کے قریب ہیں،بابر اعظم (1088) کو اسٹیفن فلیمنگ (1090) کو پیچھے چھوڑنے کیلئے3رنز درکار ہیںبابر کو میزبان کے خلاف ون ڈے میں1100رنز مکمل کرنےکے لیے مزید 12 رنز درکار ہیں۔محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 500 ون ڈے رنز مکمل کرنے کے لیے 54 رنز درکار ہیں۔آغا سلمان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 500 کلب میں شامل ہونے کے لیے 70 رنز بنانے ہوں گے۔