کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عمان کی ہاکی ٹیم کے دورے پاکستان کے موقع پر سابق اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو ان کی خدمات پر خصوصی شیلڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمان کی قومی ہاکی ٹیم اتوار کی صبح نوبجے لاہور پہنچ رہی ہے۔پی ایچ ایف جونیئر ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے عمان کے خلاف جونیئر ٹیم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ، ورلڈ کپ اس سال نومبر میں کھیلا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کھلاڑیوں کو ان میچوں کو دیکھنے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔