• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینڈین کرکٹ کپتان نکولس بارباڈوس میں گرفتار، نو کلو منشیات برآمد

بارباڈوس (جنگ نیوز) کینیڈا کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس کرٹن کو بارباڈوس ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا، مقامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ کرکٹر کے سے تقریباً 9 کلوگرام ماریجوآنا برآمد ہوئی۔ یہ گرفتاری اتوار کو عمل میں آئی تھی تاہم اس کی زیادہ تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ اس بارے میں کینیڈین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم اس صورتحال کوباریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں اور جیسے ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوں گی، ہم عوام کو آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کہ بارباڈوس میں پیدا ہونے والے نکولس کرٹن نے انڈر 19 کرکٹ میں بارباڈوس اورویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، ان کی والدہ کینیڈین تھیں۔ کرٹن نے کینیڈا کیلئے 2018 میں عمان کے خلاف ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہیں جولائی 2024 میں کینیڈا کے تمام فارمیٹس میں کپتان مقرر کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید