لکھنئو(جنگ نیوز) آئی پی ایل میں جمعہ کو ممبئی انڈینز اور میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس کے میچ سے قبل اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم کے باہر جھاڑیوں میں آگ بھڑکنے سے افرا تفری مچ گئی ۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔ دریں اثنا بعد میں کھیلے گئے میچ میں لکھنئو سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو ہرادیا۔ ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 203 رنز بنائے۔مچل مارش 60، ایڈن مارکرم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آخر میں ڈیوڈ ملر نے جارحانہ 27 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی انڈینز پانچ وکٹ پر 191 رنز بناسکی۔