کراچی (جنگ نیوز) بین الاقوامی ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی نے اعلان کیا کہ میچ فکسنگ کے الزام میں ایک کم رینک والے فرانسیسی ٹینس کھلاڑی یانیک تھیوانٹ کو تاحیات پابندی جبکہ چار دیگر کھلاڑیوں کومختلف مدت کیلئے معطلی کی سزا دی گئی ہے ۔ یانیک پر75ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ میچ فکسنگ بیلجئیم میں موجود ایک سنڈیکیٹ سے جڑی ہوئی تھی۔ ان کے علاوہ کم از کم 60موجودہ یا سابق کھلاڑیوں کو گریگور سارگسیان کے ساتھ روابط کے باعث سزا دی گئی ہے، جو اس سنڈیکیٹ کا سربراہ ہے اور جسے اس معاملے میں پانچ سال کی قید کی سزا دی جا چکی ہے۔ تھیوانٹ نے2017سے 2018کے دوران 22 میچ فکس کرنے کا اعتراف کیا ۔