کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے دوران اپنے ہمارے ہیروز اقدام کے تحت شائقین کی طرف سے نامزد کردہ قابل ذکر شخصیات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ شائقین 9 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ایک فارم کے ذریعےکھیلوں (کرکٹ کے علاوہ)، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، فن، ثقافت، موسیقی، سماجی کام، سماجی کاروبار اور ٹیکنالوجیجیسے شعبوں سے اپنی پسندیدہ کامیاب شخصیات کی نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ حتمی فہرست سے پی سی بی کے پینل 34 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرے گا ۔