کراچی( اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو آؤٹ آف فارم ہو، جمعے کی شب لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہمیشہ عمدہ کارکردگی دکھاتے ہیں۔ جیت کی صورت میں غلطیاں نظر نہیں آتیں، لیکن شکست کی صورت میں ان کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ وہ کسی ایک کھلاڑی کا نام نہیں لیں گے کیونکہ ان کے لیے ٹیم کے تمام 15 کھلاڑی بہترین ہیں۔ ہر کھلاڑی میں میچ جتوانے کی صلاحیت موجود ہے، اور لاہور قلندرز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دیتی ہے۔