کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈومیسٹک کر کٹ کے مینٹور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے وہ مینٹور شپ قبول کرنے سے پہلے بھی ماہانہ 50لاکھ سے بہت زیادہ کماتے تھے ، اس وقت ٹیکس کاٹ کر36سے38لاکھ روپے ملتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے 50لاکھ روپے ماہانہ کمانے پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے5مینٹورز 3ہزار سے زائد انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ہمارے غیر ملکی فزیو بھی اتنے پیسے لے رہے ہیں چونکہ ان کی کھال گوری ہے وہ ہمیں قبول ہیں۔ لیکن مینٹورزجنہوں نے ملک کی بیش بہا خدمت کی ہے، کئی اہم میچز جتوائے ہیں، ان پر اعتراض ہیں۔