• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر نے بیٹ اٹھالیا، لاہور قلندرز کو ٹائٹل دلانے کیلئے پرعزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹار بیٹر فخر زمان نے بیٹ اٹھالیا، پریکٹس کے آغاز کے موقع وہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل جتوانے کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرا انفرادی گول ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے کہ میں نے بہترین بیٹر بننا ہے، ہمارا بحیثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ اس بار پی ایس ایل جیتنا ہے۔ جمعے کولاہور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن اچھا اور ٹف رہا، ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا عجیب سا لگ رہا تھا ، محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ اگلے تین چار روز میں مکمل ردھم میں آجاؤں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کوشش ہو گی کہ ٹیم کو میچز جتواؤں اور فائنل میں پہنچاؤں، پی ایس ایل میں بولنگ اور بیٹنگ کا معیار بہت شاندار ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شئیر کرتا ہوں، دوسری فرنچائزز کے نوجوانوں کو بھی بتاتا ہوں، ہم ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلتے ہیں، ہمارا فوکس ہر میچ پر ہو گا اور ہمیں ہر میچ میں اچھا کرنا ہے، کوشش ہو گی تمام کھلاڑی اچھا کھیلیں۔

اسپورٹس سے مزید