لندن (جنگ نیوز ) انگلش پیسر اولی اسٹون انجری کے سبب موسم گرما میں زمبابوے اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے، وہ دائیں گھٹنے کی سرجری کرائینگے۔ انہیں 14 ہفتے تک ری ہیب کے عمل سے گذرنا پڑے گا۔ اولی اسٹون نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ وہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدوروں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ وہ مجموعی طور پر چھ ٹیسٹ میچز سے محروم رہیں گے تاہم، اگست میں لندن اسپرٹ کیلئے دی ہینڈریڈ لیگ میں کم بیک کیلئے پرامید ہیں۔