• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے قیام کیلئے آباؤاجداد نے قربانیاں دیں‘ عطاء گل

کوئٹہ(پ ر)لورلائی کے ممتاز قبائلی رہنما سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی نے کہا ہے کہ اپنے ملک کی ترقی اور امن و امان کےلئے ہر ایک نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی قوت ہے ،اس ملک کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت سی قربانی دی ہیں۔ بھارت اور دیگر مغربی ممالک کی پاکستان کیخلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم سچے پاکستانی اور متحد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی، دکی، سنجاوی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، زیارت ودیگر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انہیں عید کی مبارکباد دی۔ڈاکٹر عطاء گل نے وفود کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کے لئے بہت بڑا دن ہے تمام مسلمان یہ دن مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ مناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین اورکشمیر کے مظلوم عوام پر بھارت اور اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کرے جبکہ نوجوانوں کو روزگار اور ان کیلئے خصوصی روزگار اسکیم کا اعلان کیا جائے ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ معدنیات سے مالا مال بلوچستان کے نوجوان بے روزگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی شاہراہوں کو دورویہ کیا جائے کیونکہ آئے روز کے حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں دانش اسکولر اور بہترین کالج اور علاج کیلئے ہسپتال بنائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید