• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑاکے خلاف مکمل تحقیقات کیلئے پارٹی کے بانی عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا،تیمورجھگڑا کے سوشل میڈیا پر کانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش ، بانی پی ٹی آئی کو کارروائی کی سفارش کرےگی ۔احتساب کمیٹی کے مطابق عمران خان سے اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیمورجھگڑا کے سوشل میڈیا پر کانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید