• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی تاریخی جدوجہد سے بجلی کی قیمت کم ہوئی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد،14روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، یہ کمی کا پہلا مرحلہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41اور 7.69روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے، ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے۔یہ بات انھوں نے جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔حافظ نعیم نےکہاکہ 1994سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ان کو بے نقاب کیا جائے،پیٹرول عالمی منڈی میں سستی ترین سطح پر ہے لیکن ملک میں قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہیں، ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے سے جو اضافی وصولی کی جارہی ہے وہ بند کی جائے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی،اقوام متحدہ کی پناگاہوں،امدادی کارکنوں،مسجدوں،بچوں اور خواتین پر بمباری کی،100سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں،اوآئی سی اور اسلامی ممالک بھی اپنا کوئی کردار ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید