اسلام آباد (نمائندہ جنگ) IMF وفد پاکستان پہنچ گیا، گورننس اور بجٹ پر مذاکرات ہونگے، وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریگا، 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ بھی لے گا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد کے موجودہ دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی تکنیکی امداد کا حصول ہے، آئی ایم ایف وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ بھی لے گا اور گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا۔