• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی MCMC کی نامزدگیاں تبدیل

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ( MCMC) کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیاہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق 5 افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے جبکہ 2 افسران کی اضافی نامزدگی اور 8 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کے افسران ڈپٹی سیکرٹری محکمہٴ اوقاف غلام فاروق سومرو، ڈی سی قمبر شہداد کوٹ، سجاد حیدر قادری اور ڈی سی تھرپارکر عبدالحلیم جاگرانی، بلوچستان حکومت میں تعینات، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر نجیب اللہ ترین اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی خیبرپختونخوا عدنان فرید کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت کے افسران ڈپٹی سیکرٹری کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ، سندھ حکومت نوروز خان عباسی اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، سندھ حکومت عبداللہ ڈاھری کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید