• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس مختلف واقعات میں 136 شہری قتل ہوئے

کراچی( ثاقب صغیر )شہر میں رواں برس مختلف واقعات میں 136شہری قتل ہوئے،اغوا، اغوا برائے تاوان اور بچوں کے اغوا کے 927 واقعات رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے تین ماہ کے دوران شہر کے مختلف تھانوں میں قتل کے 136واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری میں 54، فروری میں 39 اور مارچ میں قتل کے 43 واقعات رپورٹ ہوئے۔اس دوران اغواہ کے 831، اغواہ برائے تاوان کے 6 اور بچوں کے اغوا کے 90 واقعات رپورٹ ہوئے۔ تین ماہ کے دوران زنا آرڈیننس کے 58، اقدام قتل کے 199 اور اقدام خودکشی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔سال 2025 کے پہلے تین ماہ کے دوران ہائی وے پر ڈکیتی و راہزنی کے 2، گھروں میں ڈکیتی و راہزنی کے 83، دکانیں پر ڈکیتی و راہزنی کے 54 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 935 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید