• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ‘ فروخت کا دباؤ بڑھنے سے رجحان میں تبدیلی‘ 146 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سےمارکیٹ میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 146 پوائنٹس کی کمی،62.36 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 15 ارب 16 کروڑ 93 لاکھ روپے کی کمی،تاہم کاروباری حجم 30.98فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے باعث جمعہ کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی ، مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد آئل اینڈ گیس، بینکنگ ،سیمنٹ اور دیگر اہم سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ مسلسل بلندی کی جانب گامزن رہی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 1858 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اہم خبریں سے مزید