• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی نیپرا سے 6 روپے 62 پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست

کراچی (آئی این پی)کے الیکٹرک کی نیپرا سے 6روپے 62پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی سے 6ارب 66 کروڑ 20لاکھ روپے بنتے ہیں، کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری 2025ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی کے لئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے ماہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق اس کمی سے 6ارب 66کروڑ 20لاکھ روپے بنتے ہیں۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی درخواست پر ابھی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید