کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼ’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھʼ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب گروپ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقابلہ ویتنام اور بنگلہ دیش سے ہے اور نسبتاً کم ٹیرف سے فائدہ ممکن ہے،ماہر عالمی تجارت ڈاکٹر عادل ناخدا نے کہا کہ امریکہ خسارہ کم کرنے اور مقامی مینوفیکچرنگ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل فواد انور نے کہا کہ امریکہ فوری طور پر مینوفیکچرنگ نہیں بڑھا سکتا پاکستان کو سفارتی سطح پر متحرک ہونا ہوگا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ حکومت نے سنجیدگی دکھائی ہے اور وزیراعظم نے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے،سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امریکی کرنسی کی بالادستی کے لئے خطرہ ہے، وقتی فائدہ ممکن ہے لیکن طویل المدتی طور پر امریکہ کو نقصان ہوگا۔ماہر عالمی تجارت ڈاکٹر عادل ناخدا نے کہا کہ امریکہ خسارہ کم کرنے اور مقامی مینوفیکچرنگ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے جوبہت مشکل ہے اور ایمیگریشن پالیسی کے باعث لیبر کی کمی ایک مسئلہ بنے گا۔