• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے۔ ، یوسف رضا گیلانی، غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کی خدمات کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی کیا جاتا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا، ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے، جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا اور عوام کو حقیقی معنوں میں اقتدار کا مالک بنایا۔ شہید بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے 1973 کا متفقہ آئین حاصل کیا۔
اہم خبریں سے مزید