• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 4 کروڑ روپے فراڈ میں ملوث بینک افسر علی پور سے گرفتار

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل ملتان کے عملے نے ایک کاروائی کے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث نجی بینک کے افسر کو علی پور سے گرفتار کر لیا۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق ملزم کامران رفیق نجی بینک میں ریلیشن شپ مینجر تھا جس نے زاہد سلیم کے نام پر قرض کی جعلی دستاویزات تیار کر کے 46 ملین روپے نکلوائے اور خورد برد کر لیے۔ ملزم کو کمرشل بینکنگ سرکل کے عملے نے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف ائی ار نمبر 103/25 درج کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید