کراچی ( جنگ نیوز) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں سفیر کے عہدے کے لیے "شاید کوئی 30" افراد خواہاں ہیں، پیر کے روز انہوں نے نمائندہ ایلیس اسٹیفانک (ریپبلیکن – نیویارک) کی نامزدگی واپس لیتے ہوئے انہوں نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں اسرائیل کے سفیر رہنے والے ڈیوڈ فریڈمین اور جرمنی میں سفیر اور قومی انٹیلیجنس کے قائم مقام ڈائریکٹر رہنے والے رچرڈ گرینل کا بطور ممکنہ امیدواروں کے طور پر ذکر کیا۔رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اس عہدے کے لیے ہمارے پاس بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور یہ عہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں،" ٹرمپ نے رپورٹرز کو بتایا۔ "ڈیوڈ فریڈمین، رچرڈگرینل، اور شاید 30 دیگر افراد۔ سب کو یہ عہدہ پسند ہے۔ یہ ایک اسٹار بنانے والا عہدہ ہے۔ تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔"ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسٹیفانک سے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ میں سفیر بننے کی نامزدگی سے دستبردار ہو جائیں اور ایوانِ نمائندگان میں ہی رہیں۔