• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلحدیت کاکسان اتحاد کے احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان

لاہور(خبرنگار) کسان اتحاد کے چیئرمین چودھری خالد حسین باٹھ ، حافظ جاوید گورائیہ ، محمد یسین نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکر ٹریٹ کادورہ کیا، وفد نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر سے ملاقات کی۔ علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ کسان اتحاد کے احتجاج میں جمعیت اہلحدیث پاکستان شریک ہو گی اور کسان اتحاد کا بھی جمعیت اہلحدیث کے 18 اپریل کے احتجاج میں بھر پور شرکت کا عزم کیا گیا۔جمعیت اہلحدیث پاکستان مظلوم کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسانوں کے حقوق کی ہر دور میں حق تلفیاں ہو رہی ہیں ہم سمجھتے ہیں پوری قوم کو مظلوم کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔کسان اتحاد کے چیئرمین چودھری خالد حسین باٹھ نے حکومت پاکستان و پنجاب سے مطالبہ کیا کسانوں کی مشکلات کو ملحوظ نظر رکھا جائے گندم کے نرخ 4200 روپے مقرر کئے جائیں۔علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کسانوں کی خوشحالی کے لئے کسان تنظیموں کے ساتھ ملکر ٹھوس لائحہ عمل بنا ئیں ۔
لاہور سے مزید