لاہور(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے افسر وں کو بطورِ ممبر چئیرمین سکواڈ نویں کلاس امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے. . ڈی سی لاہور نے کہا کہ نامزد ممبران اپنے اپنے علاقوں میں موجود امتحانی مراکز و پریکٹیکل لیبارٹریوں کی چیکنگ کے مجاز ہوں گے ،نامزد ہونیوالوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صہیب احمد بٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو ک ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد جعفر چوہدری شامل ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی ممبر چئیرمین سکواڈ شامل ہیں۔