• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہ کریمنلز اورسہولت کاروں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کریں، آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مربوط پلاننگ، حکمت عملی اور تیاری کے بعد کچہ کریمنلز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں ۔ آئی جی پنجاب نے کچہ کریمنلز کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا ۔ مزید برآں سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے 67 افسر وں کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔ ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کا بیٹا بھی انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والوں میں شامل ہے ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ سوا دو سال میں 1533 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اگلے مراحل میں 257 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز، 449کو انسپکٹر اور 29 کو ڈی ایس پی جبکہ 6 افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائیگی ، مزید برآں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے ۔
لاہور سے مزید