لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق اچانک علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پہنچ گئے۔او پی ڈی میں مریضوں کی طویل قطارپر ایم ایس سے سخت برہمی کا اظہارکیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش بھی کی۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی نادیہ ثاقب نےڈی ایچ کیو میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کی شکایات کا جائزہ لیا ۔