• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈا اٹلس کارز کا پہلی گاڑیوں کی برآمد کا باضابطہ اعلان

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے اپنی پہلی گاڑیوں کی برآمد کا باضابطہ اعلان اپنی جدید ترین مینو فیکچرنگ یونٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔۔ ہنڈا اٹلس کارز نے اپنی ابتدائی کھیپ میں 40ہنڈا سٹی 1.2L یونٹس کامیابی کے ساتھ جاپان برآمد کئے۔ تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، چیف ایگزیکٹو انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ انجینئر خدا بخش، جنرل منیجر پالیسی ڈویلپمنٹ گروپ، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ عاصم ایاز اور ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے چیئرمین عامر ایچ شیرازی اور صدر/ سی سی او تکافومی کوئیکے نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید