لاہور(خبرنگار)سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے کوپر روڈ پر واقع لائیو سٹاک کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات کے تحت جاری تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ہدایت دی کہ کمپلیکس ،سٹوڈیو اور کنٹرول روم کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔