اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)روات پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم تنویر کوگرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم تنویر نے فروری 2025 میں 15 پر کال کی تھی کہ اسکی گاڑی چوری ہو گئی ہے،واقعہ کی اطلاع پر روات پولیس فوری موقع پر پہنچی،کالر نے اپنا فون بند کر دیا ،تحقیقات پر بھی گاڑی چوری کا کوئی وقوعہ سرزد ہونا نا پایا گیا،روات پولیس نے 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم تنویر کو گرفتار کرلیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔