اسلاما آباد (خصوصی نمائندہ) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/ کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 5اپریل2025صبح08:00بجے تا دن01:00 بجے تک آر آئی سی، بینظیر بھٹو، گریسی لائن فیڈرز۔مورخہ 6اپریل2025 صبح08:00بجے تا دن01:00بجے تک ڈیفنس روڈ، ہمایاں1،روز لائن، اڈیالہ، کلیال، ہمایاں روڈ، آر سی سی آئی 1,2,4 فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔