اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی43 ،تربت 42،لسبیلہ، چھور41،اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔