اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد عثمان طا رق بٹ نے ایس پی سٹی کے ہمرا ہ مساجد کا دورہ کیااور سیکور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس ایس پی انو سٹی گیشن نے ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں،اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیں۔