• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی،نقب زنی اورچوری کی 88 وارداتیں، کار،رکشہ اور 24 موٹرسائیکل غائب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 88 وارداتوں میں کروڑوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار، ایک رکشہ ، 24 موٹر سائیکل، 28 موبائل فونز اور دیگر سامان اڑا لیا گیا، 38 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ، 6 موٹر سائیکل ، 17موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر جبکہ 8 موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف 9 مقدمات درج ہوئے جن میں ایک کار ، چار موٹر سائیکل چوری ہو گئے، 3 موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے مقدمات ہوئے ایک گھر کے تالے بھی ٹوٹ گئے ۔تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سے فیضان شاہ کا رکشہ مالیتی ایک لاکھ 75 ہزارجبکہ تھانہ ہمک سے ایک کار چوری کر لی گئی ۔تھانہ سٹی کے علاقے میں شہزاد خالق کی بیوی کے پرس میں 2 لاکھ روپے اور8 لا کھ روپے کے سونے کے زیوارت موجود تھے جو دو نا معلوم عورتیں لے کر چلتی بنی ۔تھانہ کینٹ پولیس کو محمد احمد نے بتایا کہ میڑو سٹیشن سٹاپ پر کھڑا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے جھپٹا مار کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی موبائل، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے سے بلال تصور سے موبائل مالیتی 30 ہزار چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے سے محمد کامران سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور 41 ہزار نقدی چھین لی گئی ۔ تھانہ نیو ٹائون کے علاقےعباسی آبادکے رہائشی رانا محمد عمران کے گھر سے اے سی ، طلائی زیورات مالیتی 8 لاکھ چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے محمد عدیل کے گھرسے نقدی ،طلائی زیورات اور ایل ای ڈی کل مالیت 4 لاکھ 80 ہزار چوری کر لی گئی۔تھانہ ویسٹریج کے علاقے قبا مارکیٹ میں افشاں سعید کے دفتر سے تالے توڑ کر بیٹریاں اور سامان مالیتی 3 لاکھ چوری کر لی گئی ،تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے سے محمد حمزہ نعمان کے گھر سے 7 لاکھ 50 ہزارروپے مالیتی زیورات چوری کر لئے گئےاسی تھانے کے علاقے گلریز سے ڈاکٹر سعدیہ کے سکو ل سے سینٹر ی کا سامان مالیتی 3 لاکھ چوری ہو گیا۔تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے سفاری ویو کے رہائشی کاشف خان کے فلیٹ سے ایل ای ڈی ، سونا ، آئی پیڈ کل مالیتی پونے آٹھ لاکھ روپے کی چوری کر لی گئی ، تھانہ صادق آباد کے علاقے سے محمد شہباز کے گھر سے دو موبائل اور ایل ای ڈی مالیتی 42 ہزار چوری کر لی گئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید