اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) تھانہ سول لائن کے علاقے میں ایک شخص ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، یہ شخص رحیم آباد فلائی اوور کے نیچے ریلوے پٹڑی درمیان لیٹا ہوا تھا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی طرف سے ہزارہ ایکسپریس کو آتے دیکھ کر اس نے سائیڈ پر ہونے کی کوشش کی لیکن ٹرین ٹچ ہو گئی ہے بیرونی زخم کوئی نہیں ہے لیکن اندرونی چو ٹیں لگی ہیں ۔