• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک نور خان قتل کیس، ملزم کو سزائے موت دیدی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک نور خان نے قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت دیدی۔ تھانہ صدر بیرونی میں 16اگست 2023 کو وسیم یونس کی درخواست پر درج کیس کے مطابق ملزم سجاد حسین نے فائرنگ کر کے مدعی کے والد محمد یونس کو قتل کر دیا تھا اس دوران ایک شخص زخمی ہو گیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت پانچ لاکھ ہرجانہ اور زخمی شخص کو 50 ہزار بطور دامان ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید