اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی پولیس نے 19 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ رتہ امرال پولیس نے ملزم سعید عرف سیدی سے 4 کلو گرام چرس، ملزم شعیب سے 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ملزم عمران شہزاد سے 1کلو 800گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علی شاہ سے 1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ظاہر سے 1 کلو 480 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے 1کلو 100 گرام چرس برآمد کی، دھمیال پولیس نے ملزم سہیل اقبال سے 600 گرام چرس برآمد کی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، سول سوسائٹی، معاشرہ کے تمام طبقات خصوصاً والدین کی مدد سے اس ناسور کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے پاک معاشرہ فراہم کریں گے۔ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 05 قماربازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ذیشان، نور خان، امیر عبداللہ، صہیب اور خرم شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 44 ہزار 150 روپے، 04موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے،پیرودہائی پولیس نے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 24 لیٹر شراب برآمد ہوئی، تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کامران اور حسنین کو گرفتار کرلیا،