راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر مال روڈ پر غیر قانونی طور کیمرہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں متعدد غیر قانونی کیمرہ مینوں کو مال روڈ مری سے گرفتار کر لیا گیا اور ان کے کیمرے ضبط کر لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا ہے کہ کسی کو عوام کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مری سیاحت کا مرکز ہے۔ ملک بھر سے سیاح سیر و تفریح کے لیے مری آتے ہیں۔ کسی غیر قانونی کیمرہ مین کی جانب سے فوٹوگرافی کے نام پر کسی کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس عمل میں شریک لوگوں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ ان کے کیمرے ضبط کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔